BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ چند روز میں ہوجائیگا، محسن نقوی

  • وزیراعظم شہباز شریف نے تمام آپشنز کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، چیئرمین پی سی بی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ رواں جمعہ یا اگلے پیر تک کر لے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے تعمیری ملاقات کی، جس میں انہیں آئی سی سی سے متعلقہ جاری معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام آپشنز کھلے رکھتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ آئندہ چند روز کے اندر لے لیا جائے گا۔

یہ اہم پیش رفت آئی سی سی کے اس حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت جانے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں اس میگا ایونٹ میں شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ اس صورتحال پر بورڈ کا موقف مکمل طور پر حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ میں نے آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں بھی یہی بات کہی تھی کہ آپ دہرے معیار نہیں رکھ سکتے، جہاں ایک ملک کو تو اپنی مرضی کا فیصلہ کرنے کی چھوٹ ہو لیکن دوسرے ملک کے لیے بالکل مختلف اور الٹ رویہ اپنایا جائے۔

Comments

Comments are closed.