BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

کے الیکٹرک تنازع، خلیجی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کی بین الاقوامی ثالثی کارروائی شروع کردی

  • یہ بین الاقوامی ثالثی عبدالعزیز حماد اے الجومیہ، کمبائنڈ نیشنل انڈسٹریز ہولڈنگ کمپنی فار انرجی کے ایس سی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب اور کویت کے سرمایہ کاروں نے، جو کے الیکٹرک (کے ای) میں حصص رکھتے ہیں، پاور ڈویژن بشمول وفاقی وزیر اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر ایسے طرزِ عمل کا الزام عائد کیا ہے جس سے پاور یوٹیلیٹی کمپنی میں ان کے مالی حقوق متاثر ہوئے۔ ان الزامات کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر کی بین الاقوامی ثالثی دائر کی گئی ہے۔

یہ بین الاقوامی ثالثی عبدالعزیز حماد اے الجومیہ، کمبائنڈ نیشنل انڈسٹریز ہولڈنگ کمپنی فار انرجی کے ایس سی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ بین الاقوامی قانون کی فرموں اسٹیپٹو اور اومنیا نے ثالثی کا نوٹس اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور علی خان اور دفترِ اٹارنی جنرل کے انٹرنیشنل ڈسپیوٹس یونٹ کے سربراہ سومیر سراج خان کو ارسال کیا، جبکہ اس کی نقول وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی (پاور ڈویژن)، وزیر قانون و انصاف، وفاقی وزیر برائے نجکاری، سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کے الیکٹرک کے سیکریٹری کو بھی بھیجی گئیں۔

نوٹس کے مطابق دعوے داروں نے یہ کارروائی کسی عجلت میں نہیں کی۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے ملکی قوانین کی خلاف ورزیوں کے وقت ہی ریاست کو آگاہ کیا اور متعدد مواقع پر معاملات درست کرنے کا موقع دیا، تاہم ریاست کی جانب سے بار بار تاخیر، غیر واضح پالیسی تبدیلیاں یا مکمل عدم کارروائی دیکھنے میں آئی۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ طور پر او آئی سی سرمایہ کاری معاہدے کے آرٹیکل 17 کے تحت نوٹس آف ڈسپیوٹ جاری کیا گیا، مگر تقریباً تین ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے کسی بھی قسم کی مفاہمتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی سب سے بڑی غیر ملکی نجی پاور سرمایہ کاری تجارتی طور پر چلانے کے قابل نہیں رہی ہے، جبکہ بعض سیاسی طور پر پسندیدہ عناصر کو ریاستی عدم کارروائی سے فائدہ پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ایک مکمل پاکستانی پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے، جس میں 2005 میں نجکاری کے بعد سے دعوے داروں نے طویل المدتی سرمایہ کاری کی۔ اس دوران کے الیکٹرک کو بدعنوانی سے متاثرہ سرکاری ادارے سے ایک منافع بخش، پیشہ ورانہ طور پر منظم نجی کمپنی میں تبدیل کیا گیا، جس سے نظام کے نقصانات میں نمایاں کمی آئی۔

بیان کے مطابق 2005 سے 2025 کے دوران دعوے داروں نے کراچی کے پاور انفراسٹرکچر میں 4.7 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی، جس سے حکومتِ پاکستان کو 3 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی۔ اس کے باوجود نجکاری کے بعد سے کسی بھی منافع کی تقسیم نہیں کی گئی اور تمام منافع کاروبار میں دوبارہ لگایا گیا۔ دعوے داروں کا کہنا ہے کہ ریاست کے عدم تعاون کے باعث انہیں اپنے سرمایہ کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی ثالثی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.