BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
مارکٹس

قازقستان میں پیداوار کی معطلی کے خطرات کم ہونے پر تیل کی قیمتیں گرگئیں

  • برینٹ فیوچرز کی قیمت 76 سینٹ یا 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 64.16 ڈالر فی بیرل رہی
شائع January 21, 2026 اپ ڈیٹ January 21, 2026 10:58am

خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو کمی دیکھی گئی کیونکہ امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں متوقع اضافے کا اثر قازقستان کے دو بڑے آئل فیلڈز میں پیداوار کے عارضی تعطل اور گرین لینڈ کے کنٹرول کے حصول کی کوشش پر امریکی محصولات (ٹیرف) کی دھمکیوں سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاسی دباؤ پر حاوی رہا۔

برینٹ فیوچرز کی قیمت 76 سینٹ یا 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 64.16 ڈالر فی بیرل رہی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودوں میں 60 سینٹ یا 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور اس کی تجارت 59.76 ڈالر فی بیرل پر ہوئی۔

گزشتہ سیشن میں تیل کے دونوں سودوں کی قیمتیں تقریباً 1 ڈالر فی بیرل یا 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھیں، جس کی وجہ اوپیک پلس کے رکن قازقستان میں بجلی کی تقسیم کے مسائل کے باعث اتوار کو تینگیز اور کورولیف آئل فیلڈز سے پیداوار کا بند ہونا تھا۔

اس کے علاوہ چین کے مضبوط معاشی اعداد و شمار نے بھی مثبت اثر ڈالا۔ انڈسٹری کے تین ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ قازقستان کے ان دونوں فیلڈز میں تیل کی پیداوار مزید سات سے دس دن تک معطل رہ سکتی ہے۔

آئی جی کے مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے بدھ کو کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے آئل فیلڈز میں سے ایک تینگیز اور کورولیف میں تیل کی پیداوار کی معطلی عارضی ہے اور امریکی خام تیل کے ذخائر میں متوقع اضافے کے ساتھ جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے قیمتوں پر دباؤ برقرار رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے معاہدے میں ناکامی کی صورت میں یورپی ممالک پر نئے محصولات (ٹیرف) لگانے کے وعدے نے بھی تیل کی منڈیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے، کیونکہ ان محصولات سے معاشی ترقی سست ہونے کا خدشہ ہے۔“

رائٹرز کی ابتدائی رائے شماری کے مطابق، توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہوگا، جبکہ ڈسٹلیٹ کے ذخائر کم ہوئے ہوں گے۔

رائٹرز کے چھ ماہرین نے اندازہ لگایا کہ 16 جنوری تک ہفتے میں خام تیل کے ذخائر میں اوسطاً تقریباً 1.7 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔

Comments

200 حروف