BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شامی فوج نے رقہ کے مغرب میں واقع شہر طبقہ کا کنٹرول سنبھال لیا

  • رقہ سے 55 کلومیٹر دور اہم علاقہ حکومتی قبضے میں آگیا، کرد فورسز پسپا
شائع اپ ڈیٹ

شامی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو ایک دہائی سے کردوں کی خودمختاری میں تھے۔ صدر احمد الشرع کی جانب سے کرد زبان کو ”قومی زبان“ قرار دینے اور کردوں کو شہریت دینے کے تاریخی صدارتی حکم نامے کے باوجود فریقین میں تصادم بڑھ گیا ہے۔ کرد قیادت کا کہنا ہے کہ یہ مراعات ان کی امنگوں کے مطابق نہیں ہیں اور وہ مکمل آئینی حقوق اور خود مختاری چاہتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر ’طبقہ‘ اور شام کے سب سے بڑے ’فرات ڈیم‘ پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب کرد فورسز نے اسے حالیہ معاہدوں کی خلاف ورزی اور ”دھوکا“ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دریائے فرات کے پلوں کی تباہی اور پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شام میں کرد کل آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہیں، جنہیں دہائیوں سے پسماندہ رکھا گیا تھا۔ اگرچہ حالیہ حکومتی اقدامات کو تجزیہ نگار ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں، لیکن زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ فوجی کنٹرول اور خود مختاری کے سوال پر تنازع ابھی برقرار ہے۔ امریکہ نے بھی شامی فوج سے طبقہ اور حلب کے درمیان جارحانہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.