BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ورلڈ بینک صدر کا دورہ پاکستان، معیشت، اصلاحات اور پانی اہم ایجنڈا

  • اجے بانگا 31 جنوری سے 4 فروری 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا 31 جنوری سے 4 فروری 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں اصلاحات، معیشت اور سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں بھارت کے ساتھ پانی سے متعلق امور کا جائزہ شامل ہے، جسے نئی دہلی یکطرفہ طور پر معطل کر چکا ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، ورلڈ بینک کے مالی معاونت یافتہ منصوبوں کے فائدہ اٹھانے والوں سے ملاقات، اور نجی شعبے کے نمائندوں سے رابطہ ہے۔ دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں: (1) پاکستان کی معاشی، سماجی اور طرز حکمرانی کی صورتحال کی گہری سمجھ اور نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک گروپ کی معاونت کے مواقع کی نشاندہی؛ (2) پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت؛ اور (3) پاکستان کی جامع اور پائیدار معاشی نمو کے لیے ورلڈ بینک گروپ کی مسلسل حمایت کا اظہار۔

حکومت پاکستان نے دورے کی اہمیت کے پیش نظر ورلڈ بینک کے صدر کو سرکاری مہمان کا درجہ دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران ورلڈ بینک کے صدر اور ان کی ٹیم 2 فروری 2026 کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل علی پرویز ملک اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے ساتھ مشترکہ اجلاس کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس میٹنگ میں ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کے ڈیجیٹل سسٹمز، توانائی کے شعبے (بجلی اور پیٹرولیم) میں اصلاحات اور کیش لیس معیشت کی طرف پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق حالیہ پیش رفت پربھی بریفنگ دی جائے گی، جس میں پانی کے بہاؤ میں ردوبدل اور بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر نئے ڈیم کی تعمیر شامل ہیں۔ ان امور پر تفصیلی معلومات پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.