BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی کارروائی: کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

  • دونوں کیسز کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر مسافروں کی کلیئرنس کے دوران سونا اورغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی دو الگ الگ کوششیں کامیابی سے ناکام بنا دیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر سونے کی دس اینٹیں (بسکٹ)، جن کا وزن 100 تولہ ہے، اور 11,900 ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

دونوں کیسز کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے (50.682 ملین روپے) ہے۔

ایجنسی کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق کسٹمز حکام نے فلائٹ نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مسافر کو روکا، جس کے سامان کی اسکیننگ کے دوران قیمتی دھات کی موجودگی کا شبہ ظاہر ہوا تھا۔

مسافر کے سامان کی مشترکہ تلاشی کے دوران، 10، 10 تولے کی سونے کی تین اینٹیں (بسکٹ) برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 30 تولے ہے۔

حکام نے بتایا کہ سونے کی ان اینٹوں کو بڑی مہارت کے ساتھ موبائل فونز کے اندر چھپایا گیا تھا۔

مزید برآں مسافر کے بٹوے سے 4,900 ڈالر مالیت کی غیر اعلانیہ غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جسے کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹر پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اس کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 56 لاکھ 82 ہزار روپے (15.682 ملین) ہے۔

اس سے قبل کسٹمز حکام نے فلائٹ نمبر TK-709 کے ذریعے استنبول جانے والے ایک اور مسافر کو روکا جس کے سامان کی اسکیننگ کے دوران سونے کی اینٹیں چھپائے جانے کا شبہ ہوا تھا۔

جوائنٹ ایگزامینیشن کاؤنٹر پر تفصیلی معائنے کے دوران مسافر کے سامان سے 10، 10 تولے کی سونے کی 7 اینٹیں (بسکٹ) برآمد ہوئیں جن کا مجموعی وزن 70 تولے ہے۔ اس کے بعد لی جانے والی جسمانی تلاشی کے نتیجے میں 7,000 ڈالر مالیت کی غیر اعلانیہ غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔ اس کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے (35 ملین) ہے۔

دونوں کیسز میں برآمد ہونے والا سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی گئی جبکہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.