BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سلامتی کونسل : پاکستان کا ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف انتباہ

  • ہمیں ایران میں صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، عاصم افتخار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں واضح کیا ہے کہ وہ ایران میں صورتحال کی جلد بحالی اور معمول پر آنے کا خواہاں ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کسی بھی ریاست کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ طاقت کا استعمال یا دھمکی کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہے جو عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی سفیر نے ایران کو ایک ”برادر ملک“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایرانی قیادت اور عوام اپنی بصیرت اور استقامت سے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پرامن اور مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے اور تمام تنازعات کا حل یکطرفہ کارروائیوں کے بجائے پرامن مذاکرات اور باہمی احترام میں پنہاں ہے۔

اجلاس کے دوران امریکہ نے ایرانی مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے وہاں کی حکومت پر کڑی تنقید کی، جبکہ روس اور چین نے امریکی موقف کو مسترد کر دیا۔

روسی مندوب نے اسے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کی جانے والی مداخلت قرار دیا اور چینی مندوب نے خبردار کیا کہ فوجی مہم جوئی خطے کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کر سکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی نمائندے نے امریکہ پر بدامنی پھیلانے اور حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں ، تاکہ خطہ مزید کشیدگی سے بچ سکے۔

Comments

Comments are closed.