BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آئندہ ہفتے کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

  • پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق کراچی، لاہور اور دیگر کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 16 جنوری کو ابتدائی طور پر پہاڑی علاقوں میں ہلکی ویسٹرن ویو داخل ہوگی جو 19 جنوری تک برقرار رہے گی۔ 20 جنوری سے یہ سسٹم شدت اختیار کرے گا اور 21 جنوری تک ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

پہاڑی علاقوں جیسے گلگت بلتستان، کشمیر اور اپر خیبر پختونخوا میں 16 تا 19 جنوری کے دوران بارش، ہوا اور طوفانی حالات کے ساتھ ہلکی تا درمیانے درجے کی برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں 18 تا 20 جنوری کے دوران ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

20 تا 23 جنوری کے دوران اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں وسیع پیمانے پر بارش اور طوفانی حالات متوقع ہیں۔ چترال، دیر، سوات، مری، گلیات اور نیلم وادی میں شدید برفباری کی پیش گوئی ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت اور گوادر میں 21 اور 22 جنوری کو بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے ناران، کاغان، مری اور کوئٹہ میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ درجہ حرارت میں ملک گیر کمی کا امکان ہے۔

موسم کی یہ تبدیلی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اپر سندھ میں موجود گہری دھند کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں میں اضافی احتیاط برتیں۔

Comments

Comments are closed.