BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.31 Increased By ▲ 2.34 (1.21%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.83 (4.38%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.23 Increased By ▲ 0.85 (0.4%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.70 Decreased By ▼ -0.19 (-0.68%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 323.00 Increased By ▲ 3.04 (0.95%)
PAEL 39.78 Increased By ▲ 0.36 (0.91%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.44 Increased By ▲ 1.26 (0.55%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.32 Increased By ▲ 0.14 (0.14%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.37 (1.39%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.98 Increased By ▲ 0.27 (0.39%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو ایس ای سی پی کے نئے چیئرمین مقرر

  • ڈاکٹر کبیر احمد سدهو کی تعیناتی عاکف سعید کی جگہ کی گئی
شائع January 10, 2026 اپ ڈیٹ January 10, 2026 01:33pm

حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو فوری طور پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایکٹ 1997 (1997 کا XLII) کے سیکشن 6 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وفاقی حکومت ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو فوری طور پر چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان مقرر کرتی ہے۔

ڈاکٹر کبیر احمد سدهو کی تعیناتی عاکف سعید کی جگہ کی گئی ہے۔

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے لا میں اپنی بیچلرز ڈگری، بینکنگ، انشورنس اور انٹرنیشنل بزنس لاء میں ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف مانچسٹر سے حاصل کی۔ انہوں نے مانچسٹر لاء سوسائٹی سے سول لٹیگیشن (سول مقدمہ بازی) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اور لندن انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے مارگیج اور مالیاتی مشاورت میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کر رکھے ہیں۔
ڈاکٹر کبیر احمد کے پاس مختلف شعبوں میں 20 سال سے زیادہ تجربہ ہے جس میں برطانیہ میں انشورنس کمپنیوں، لا فرمز، مالیاتی اداروں کے کمپلائنس ڈپارٹمنٹس اور پاکستان میں مختلف لا فرمز اور حکومتی وزارتوں میں کام کرنا شامل ہے۔

اس عہدے سے قبل وہ وزارت قانون میں سینئر لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

Comments

200 حروف