BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، وزیر داخلہ

  • کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محسن نقوی نے کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبے کو ایک مثالی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اسلام آباد کو ملک کا محفوظ ترین شہر بنانا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس منصوبے کے تحت ریسکیو 1122، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی سمیت تمام اہم شہری سہولیات کو ایک مرکزی اور مربوط نظام میں یکجا کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اسمارٹ سٹی کے تصور کو مستقبل میں پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بنے گا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے منصوبے کی ترقی سے متعلق درپیش مسائل اور پیچیدگیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے کنٹرول روم میں موجود مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور خصوصی چینی ڈیسک پر قائم سیکیورٹی نگرانی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

Comments

Comments are closed.