BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.48%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.99 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.36 Decreased By ▼ -4.55 (-2.01%)
PRL 90.98 Decreased By ▼ -2.04 (-2.19%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.24 Decreased By ▼ -0.57 (-2.39%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.35 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے نجکاری: فوجی فرٹیلائزر کا عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ

بورڈ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ایف ایف سی
شائع اپ ڈیٹ

اہم پیش رفت کے طور پر، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کے حصول کے لیے عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت میں قائم بولی دینے والے کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت اس کے ایک دن بعد سامنے آئی جب مذکورہ کنسورشیم 75 فیصد حصص کے لیے 135 ارب روپے کی پیشکش کے ساتھ سب سے زیادہ بولی دینے والے کے طور پر سامنے آیا تھا۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج ہونے والے اپنے اجلاس میں کمپنی کو اس بولی دہندہ کنسورشیم میں شامل ہونے کی منظوری اور اجازت دے دی ہے جس کی قیادت عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کررہی ہے۔ اس کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ نجکاری کمیشن نے 23 دسمبر 2025 کو ہونے والے بولی کے عمل کے دوران اس کنسورشیم کو سب سے زیادہ بولی دینے والا قرار دیا ہے۔

عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں بننے والا کنسورشیم منگل کو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے فاتح بولی دہندہ کے طور پر سامنے آیا۔ اس کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی جمع کرائی، جو حکومت کی ابتدائی کم از کم قیمت (100 ارب روپے) اور اس بنیادی قیمت (115 ارب روپے) سے بھی نمایاں طور پر زیادہ تھی جس پر نیلامی کا آغاز ہوا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے فوجی فاؤنڈیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد بولی دہندگان کی تعداد تین رہ گئی۔

فوجی فرٹیلائزر نے اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو اس کے بورڈ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ کنسورشیم اور نجکاری کمیشن کے ساتھ لین دین سے متعلق مطلوبہ معاہدوں اور دستاویزات کو حتمی شکل دی جا سکے اور ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.