کاروبار اور معیشت
سونا 4 ہزار روپے سستا، چاندی کی قیمت میں استحکام
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4285 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئ جب کہ چاندی کے نرخ میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4285 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6532 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments