BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی تیل و گیس کمپنیوں نے تین آف شور اور دو آن شور بلاکس کیلئے معاہدے کرلئے

  • معاہدے پر ترکیہ کے وزیر توانائی کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی صفِ اول کی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیاں (ای اینڈ پیز)، جن میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور ماری انرجیز لمیٹڈ شامل ہیں نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ 5 اہم معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جو سمندری اور زمینی، دونوں طرح کی ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں ایک بڑی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

اوجی ڈی سی ایل نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت پاکستان نے 2 دسمبر 2025 کو 3 معاہدے انجام دیے جن میں ایک آف شور اور دو آن شور بلاکس شامل ہیں، جہاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) شراکت دار ہے، ساتھ ہی ترکش پیٹرولیم آئل کمپنی (ٹی پی او سی)، مری انرجیز لمیٹڈ (ماری)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پرائم انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (پرائم) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) بھی شامل ہیں۔

ان معاہدوں میں ایسٹرن آف شور انڈس-سی بلاک کے لیے ایک ڈیڈ آف اسائنمنٹ شامل ہے جس میں ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی آپریٹر کے طور پر کام کرے گی جبکہ ماری انرجیز، پی پی ایل، اور او جی ڈی سی ایل اس کی مشترکہ منصوبے کی شراکت دار ہوں گی۔

اس کے علاوہ ماری انرجیز نے آف شور ڈیپ سی اور آف شور ڈیپ ایف بلاکس کے لیے دو پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹس کیے ہیں جس میں وہ ٹی پی او سی اور فاطمہ پٹرولیم کے ساتھ شراکت دار ہے۔

خشکی کے حوالے سے پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس زیارت نارتھ بلاک کے لیے حتمی طور پر طے پاگئے ہیں جسے ماری انرجیز آپریٹ کرے گی اور ٹی پی او سی، پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، اور جی ایچ پی ایل شراکت دار ہوں گے، جبکہ سکھپور-II بلاک کو پرائم آپریٹ کرے گا جس میں ٹی پی او سی، مری انرجیز، اور او جی ڈی سی ایل مشترکہ منصوبے کے شراکت دار ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ یہ معاہدے کمپنی کے لیے ایک اہم قدم ہیں جو آف شور اور آن شور دونوں علاقوں میں ہماری تلاش کے پورٹ فولیو کو مضبوط کرتے ہیں اور ہائی-پوٹینشل بلاکس میں شراکت کے ذریعے طویل مدتی ترقی کے مواقع کو فروغ دیتے ہیں۔

دوسری جانب ماری انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک الگ نوٹس میں کہا کہ یہ تیل و گیس کی تلاش و پیداوار ملک کی توانائی کی حفاظت میں حصہ ڈالنے کے لیے آن شور اور آف شور دونوں بیسنز میں منظم اور باقاعدہ تلاش کے عمل کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت کے مطابق، یہ معاہدے ترکیہ کے وزیر توانائی کے پاکستان کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا مقصد 2026 تک ان بلاکس میں کام کا آغاز کرنا ہے۔ ہم کچھ علاقوں میں سیسمک سرویز اور دیگر میں براہِ راست ڈرلنگ کے ذریعے یہ سرگرمیاں انجام دینا چاہتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.