BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

سام سنگ نے پہلا ملٹی فولڈنگ فون متعارف کر دیا

  • امریکا میں اس کی لانچ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی تک متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون، گیلیکسی زی ٹرائی فولڈ متعارف کرادیا ہے ، تاکہ وہ فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے، جہاں چینی حریف تیزی سے قدم جما رہے ہیں۔

یہ ماڈل تین پینلز کے ذریعے 253.1 ملی میٹر (10 انچ) ڈسپلے میں کھلتا ہے اور سام سنگ کے حالیہ گلیکسی زیڈ فلوڈ 7 سے تقریباً 25 فیصد بڑا اور قیمت تقریباً 3.59 ملین وون ( 2,440 ڈالر ) رکھی گئی ہے۔

سام سنگ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایلکس لِم کے مطابق ٹرائی فولڈ مارکیٹ کو بڑھانے میں ایک محرک بن سکتا ہے، مگر یہ زیادہ تر خصوصی صارفین کے لیے ہے نہ کہ بڑے حجم میں فروخت کے لیے۔

ٹرائی فولڈ 12 دسمبر کو جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے آئے گا اور سال کے اختتام تک چین، سنگاپور، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں بھی دستیاب ہوگا جب کہ امریکہ میں لانچ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

ڈیوائس میں سام سنگ کی فلیگ شپ ماڈلز کی سب سے بڑی بیٹری اور سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جو 30 منٹ میں 50 فیصد چارج فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرائی فولڈ زیادہ تر نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہوگا ، بڑے حجم میں فروخت کا محرک نہیں۔ فولڈ ایبل فونز اس سال کل اسمارٹ فون مارکیٹ کا 2 فیصد سے کم اور 2027 تک 3 فیصد سے کم حصہ بنائیں گے۔

سام سنگ کا فولڈ ایبل مارکیٹ شیئر تیسرے سہ ماہی میں 64 فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلی سہ ماہی میں صرف 9 فیصد تھا، جبکہ ایپل کی شمولیت سے 2026 اور 2027 میں سالانہ نمو تقریباً 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.