BR100 Decreased By (-0.12%)
BR30 Increased By (0.1%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.18%)
BAFL 59.48 Increased By ▲ 0.32 (0.54%)
BIPL 27.47 Increased By ▲ 0.21 (0.77%)
BOP 36.16 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
CNERGY 11.44 Increased By ▲ 0.19 (1.69%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 218.74 Decreased By ▼ -1.45 (-0.66%)
FABL 100.05 Decreased By ▼ -0.50 (-0.5%)
FCCL 57.30 Increased By ▲ 0.42 (0.74%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.10 (0.42%)
HBL 324.61 Decreased By ▼ -0.99 (-0.3%)
HUBC 223.20 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
HUMNL 10.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.06 (-0.81%)
LOTCHEM 27.18 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 102.50 Decreased By ▼ -0.59 (-0.57%)
OGDC 319.49 Increased By ▲ 1.00 (0.31%)
PAEL 44.55 Increased By ▲ 0.17 (0.38%)
PIBTL 16.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 274.00 Decreased By ▼ -1.86 (-0.67%)
PPL 222.50 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PRL 64.30 Increased By ▲ 0.49 (0.77%)
SNGP 104.80 Decreased By ▼ -0.11 (-0.1%)
SSGC 27.21 Decreased By ▼ -0.04 (-0.15%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
TPLP 15.00 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
TRG 62.40 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
UNITY 11.75 Decreased By ▼ -0.15 (-1.26%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)
پاکستان

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے، وفاقی آئینی عدالت
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ واپس بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو آئینی عدالت میں منتقل کرنا آئینی طور پر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس دیگر ہائی کورٹس کے تین ججز کے وفاقی دارالحکومت میں تبادلے سے متعلق تھا اور جون میں سپریم کورٹ نے تبادلے کو غیر آئینی قرار نہیں دیا تھا جس کے خلاف اسلام آباد کے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار اور بانی تحریک انصاف کی دیگر اپیلیں، طاہر فراز عباسی، کراچی بار ایسوسی ایشن، ریاست علی آزاد اور شعیب شاہین کی انٹرا کورٹ اپیلیں بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات یا ہدایات حاصل کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا کہ عدالت ایسے آرڈر جاری نہیں کرسکتی اور ملاقات کے لیے رجوع وہیں کریں جہاں سزا ہوئی۔

Comments

Comments are closed.