BR100 Decreased By (-0.28%)
BR30 Decreased By (-0.53%)
KSE100 Decreased By (-0.18%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.80 Increased By ▲ 0.17 (0.69%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.81 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
DFML 17.68 Increased By ▲ 0.19 (1.09%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.45 Decreased By ▼ -0.20 (-0.39%)
FFL 14.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.35%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.85 Decreased By ▼ -0.93 (-0.31%)
HUBC 199.59 Increased By ▲ 0.63 (0.32%)
HUMNL 9.71 Decreased By ▼ -0.14 (-1.42%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 90.83 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.29 (-0.82%)
PIBTL 14.33 Decreased By ▼ -0.38 (-2.58%)
PIOC 238.48 Decreased By ▼ -1.14 (-0.48%)
PPL 219.75 Decreased By ▼ -1.61 (-0.73%)
PRL 91.78 Increased By ▲ 0.56 (0.61%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
SSGC 23.15 Decreased By ▼ -0.15 (-0.64%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.13 (-1.71%)
TPLP 12.16 Decreased By ▼ -0.40 (-3.18%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

میٹکو فوڈز کا اسپائس اور مصالحہ سیکٹر فلک فوڈز میں منتقل

  • کمپنی نے 17 نومبر 2025 کو فلک فوڈز کے ساتھ بزنس ٹرانسفر ایگریمنٹ پر دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

معروف چاول برآمد کنندہ کمپنی میٹکو فوڈز لمیٹڈ نے اسپائس، مصالحہ پیکجنگ شعبے کو اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی فلک فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حوالے کردیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوٹس جاری کر کے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو اس بارے میں مطلع کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ 9 مئی 2025 کو کی گئی وضاحت کے بعد کمپنی نے 17 نومبر 2025 کو فلک فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک بزنس ٹرانسفر ایگریمنٹ پر دستخط کیے جس کے تحت میٹکو فوڈز کے مصالحہ پیکجنگ سیکٹر کو ’فلک فوڈز‘ برانڈ کے تحت ذیلی کمپنی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی میں کمپنی نے اپنے کارن اسٹارچ بزنس کے حوالے سے ایک کارپوریٹ اسٹرکچرنگ منصوبے کی بھی منظوری دی تھی۔

تجویز کردہ منصوبے کے تحت میٹکو فوڈز اپنا کارن اسٹارچ بزنس اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی میٹکو کارن پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایم سی پی پی ایل) کو منتقل کرے گی جس کے بدلے میں ایم سی پی پی ایل میٹکو فوڈز کو شیئرز جاری کرے گی۔

میٹکو فوڈز کی بنیاد 1964 میں میٹکو رائس پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر چاول، چاول پروٹین، چاول گلوکوز، پنک سالٹ، مصالحہ جات، کنڈیمینٹس، ڈیزرٹ مکس وغیرہ کی پروسیسنگ اور برآمدات میں مصروف عمل ہے۔

یہ کمپنی ملک کی سب سے بڑی چاول برآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور اس کے فلیگ شپ برانڈ ’فلک‘ کی برآمدات دنیا کے 65 سے زائد ممالک میں کی جاتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.