BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 188.01 Increased By ▲ 0.79 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.09 Decreased By ▼ -1.27 (-0.57%)
PRL 90.30 Decreased By ▼ -0.92 (-1.01%)
SNGP 91.11 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

میپل لیف سیمنٹ کی پایونیر کے حصص کی خریداری پرغور

  • کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کتنے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (ایم ایل سی ایف) نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کیا کہ وہ پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 نومبر 2025 کو اپنی میٹنگ میں پایونیئر سیمنٹ کے حصص کے ممکنہ حصول پر غور کیا جو تجارتی شرائط کی حتمی منظوری، ڈیو ڈیلیجنس کی تکمیل، حتمی معاہدوں کا نفاذ، عوامی پیشکش اور ریگولیٹری منظوریوں کی مشروط تکمیل پر مبنی ہے۔

تاہم کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کتنے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نوٹس کے مطابق نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کو منیجر آف دا آفر مقرر کیا گیا ہے اور اسے ایم ایل سی ایف کی جانب سے عوامی اعلان اور پیشکش کے تمام قانونی و پروسیجرل تقاضے پورے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کو 1960 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں سرگرم ہے اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دیگر افریقی ممالک کو بھی برآمدات کرتی ہے۔ کمپنی کی ہولڈنگ کمپنی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ہے۔

دریں اثنا پایونیئر سیمنٹ لمیٹڈ کو 1986 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا۔ کمپنی کے پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں اور اس کے پاس تین پروڈکشن لائنز ہیں جہاں یہ سیمنٹ تیار اور فروخت کرتی ہے۔ کمپنی نے اپنی پیداوار کا آغاز روزانہ 2,000 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ کیا تھا۔ علاوہ ازیں، کمپنی نے 12 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کوئلے کا پاور پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments

Comments are closed.