BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے او ایچ سی) نے توانائی کے انفرااسٹرکچر منصوبوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ آپریشنل اخراجات کم کیے جا سکیں اور پیداوار کی کارکردگی بہتر ہو، یہ تفصیلات کمپنی کی حالیہ اینالسٹ بریفنگ میں شیئر کی گئیں جس میں عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے شرکت کی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا 28.5 میگاواٹ کوئلے سے چلنے والا کیپٹیو پاور پلانٹ زیر تعمیر ہے، جسے مالی سال 26 کی چوتھی سہ ماہی سے مالی سال 27 کی پہلی سہ ماہی کے درمیان مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

منصوبے پر کل 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو کمپنی کی قومی گرڈ پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کوہاٹ سیمنٹ اپنی سولر جنریشن کی صلاحیت کو 15.3 میگاواٹ سے بڑھا کر 20 میگاواٹ کر رہی ہے جس سے کمپنی کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں حصہ بڑھے گا اور گرڈ پر انحصار مزید کم ہوگا۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع، خاص طور پر سولر، تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور رہائشی و تجارتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ یونٹس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو چھوڑ کر، نیٹ میٹرنگ یونٹس ستمبر 2024 میں 70.35 گیگاواٹ آور سے بڑھ کر ستمبر 2025 میں 142.67 گیگاواٹ آور تک پہنچ گئے، یعنی 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا کمپنی کا منصوبہ بند گرین فیلڈ سیمنٹ توسیعی منصوبہ ہشار میں اب بھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے اور مشینری کی خریداری مقامی طلب کے تسلسل پر منحصر ہے۔

مالی امور کے حوالے سے، کمپنی کے پاس کافی لیکویڈٹی موجود ہے اور آئندہ پاور پروجیکٹ کے لیے مالی اعانت 50:50 قرض اور ایکویٹی کے تناسب پر ترتیب دی گئی ہے۔

مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 2.9 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو پچھلی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.4 ارب روپے تھا۔

اس سے قبل کمپنی نے اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی، الٹرا پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا جو اس کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں داخلے کی علامت ہے۔

Comments

Comments are closed.