BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

اسرائیل کو غزہ سے ایک اور مغوی کی لاش موصول، فائرنگ میں مزید فلسطینی شہید

  • اگر یہ باقیات کسی مغوی کی ثابت ہوئیں، تو غزہ میں اب چھ مغویوں کی لاشیں باقی رہ جائیں گی
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر کے مطابق بدھ کے روز غزہ سے ایک اور مغوی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی گئیں، جو حماس کے مسلح ونگ نے غزہ شہر کے قریب سے ملنے کے بعد ریڈ کراس کے ذریعے منتقل کیں۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی فرانزک اتھارٹی ان باقیات کی شناخت کی تصدیق کرے گی۔ اگر یہ باقیات کسی مغوی کی ثابت ہوئیں، تو غزہ میں اب چھ مغویوں کی لاشیں باقی رہ جائیں گی۔

اسرائیلی فوج نے علیحدہ بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ میں دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا جو اس کے کنٹرول والے علاقے کے قریب خطرناک انداز میں پہنچے تھے۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے مرکزی غزہ میں لکڑیاں جمع کرنے والا ایک فلسطینی شہری بھی مارا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسے اس واقعے کی اطلاع نہیں۔

اگرچہ روزانہ تشدد کے واقعات جاری ہیں، لیکن امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے بعد مغویوں کی باقیات کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ یہ جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی تھی، جو دو سال سے جاری جنگ کے دوران ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

حماس اب تک غزہ میں موجود تمام 20 زندہ مغویوں کو رہا کر چکی ہے، جن کے بدلے میں اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں اور جنگی نظربندوں کو آزاد کیا۔ حماس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 28 ہلاک شدہ مغویوں کی لاشیں بھی واپس کرے گی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی کے باعث لاشوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ دوسری جانب، اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے لاکھوں فلسطینی ملبے کا رخ کرتے ہوئے اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹنے لگے ہیں اور امدادی سامان کی ترسیل میں بھی بہتری آئی ہے۔ اسرائیلی افواج نے غزہ کے شہروں کے اندرونی مقامات سے پیچھے ہٹ کر پیلی حد بندی لائن کے پیچھے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

Comments

Comments are closed.