BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

غزہ جنگ کے دو سال بعد بالآخر امن کی فضا قائم ہوگئی۔حماس نے پیر کو تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل نے بھی ہزاروں فلسطینی قیدیوں اور زیرِ حراست افراد کو آزاد کیا۔

اس پیش رفت کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جسے انہوں نے مقدس سرزمین پر طلوع ہونے والا نیا سورج قرار دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ریڈکراس کے ذریعے 20 زندہ یرغمالیوں کی واپسی عمل میں آئی۔ تل ابیب میں عوام نے خوشی، آنسو اور نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ ادھر غزہ کے شہروں میں بھی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں قیدیوں کے اہل خانہ اسپتالوں کے باہر اپنے پیاروں سے بغلگیر ہوگئے۔

یہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ امریکا، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی سے طے پایا۔ بعد ازاں مصر کے شہر شرم الشیخ میں عالمی کانفرنس کے دوران ٹرمپ، عبدالفتاح السیسی، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے اور اسے خطے کے استحکام کی سمت پہلا قدم قرار دیا۔

ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ اب تعمیرِ نو کا وقت ہے اور یہ شاید میری زندگی کا سب سے بڑا امن معاہدہ ہو ۔

غزہ کے صحت حکام کے مطابق دو سالہ جنگ میں 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہر کا بیشتر حصہ ملبے کاڈھیر بن گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق علاقے میں بھوک، بیماری اور ایندھن کی شدید کمی ہے اور فوری امداد ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق حماس کا مستقبل،غزہ کی حکمرانی اور مغربی کنارے میں بڑھتی کشیدگی امن کے بڑے چیلنج ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں وسیع تر امن کی بنیاد رکھے گا، حتیٰ کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

غزہ اور اسرائیل دونوں جانب لوگوں نے رہائی کے مناظر کو خوشی، آنسو اور امید کے ساتھ دیکھا اور ایک طویل ،خونی جنگ کے بعد امن کی پہلی کرن نمودار ہوگئی۔

Comments

Comments are closed.