BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل دیے تو روس کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات ختم ہو سکتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن یوکرین کی جانب سے ٹام ہاک میزائلز کے حصول کی درخواست پر غور کر رہا ہے، جن کی رینج تقریباً 2,500 کلومیٹر ہے، یعنی یہ ماسکو سمیت پورے یورپی روس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کا استعمال امریکی فوجی عملے کی براہِ راست شرکت کے بغیر ممکن نہیں اور اگر یہ ہتھیار یوکرین کو دیے گئے تو یہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئے خطرناک مرحلے کی شروعات ہوگی۔

روسی صدر نے کہا کہ اگرچہ یہ میزائل نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن روس انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ اس موقع کو اپنی فضائی دفاعی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق امریکہ یوکرین کو روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیوٹن یوکرین جنگ کو مغرب سے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہیں، جبکہ مغربی ممالک اس جنگ کو روسی توسیع پسندی قرار دے کر یوکرین کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.