BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا

  • یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ سرکولر ڈیٹ، جو ہمارے قومی وسائل نگل رہا تھا، کو منظم اور مؤثر طریقے سے حل کیا گیا، وزیراعظم
شائع September 26, 2025 اپ ڈیٹ September 26, 2025 08:46am

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان کے پہلے جامع توانائی کے گردشی قرضوں (سرکولر ڈیٹ) کے خاتمے کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اسے تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجلی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کا راستہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے دستخطی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حکومت، مالیاتی اداروں اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کوششوں کو سراہا کہ جنہوں نے منصوبے پر کامیابی کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے حتمی شکل دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے نیو یارک سے تقریب میں شرکت کی، جبکہ وفاقی وزراء، سینئر افسران، ریگولیٹرز، بین الاقوامی شراکت دار، اور بجلی کے شعبے کی کمپنیوں کے سی ای او اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ سرکولر ڈیٹ، جو ہمارے قومی وسائل نگل رہا تھا، کو منظم اور مؤثر طریقے سے حل کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاور ڈویژن، وزارت پٹرولیم اور ٹاسک فورس کے کردار کو اجاگر کیا اور سابق نگران وزیر توانائی محمد علی، سیکریٹری پاور، اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کو ان کی آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات پر خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا۔

مالیاتی شعبے کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے ساتھ میزن بینک، حبیب بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کی ٹیموں کی اہم حمایت کو سراہا۔ انہوں نے منصوبے کے نفاذ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مدد کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام کے پیچھے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید آصف منیر کی پس پردہ حمایت بھی موجود تھی، جس نے حکومت کی اصلاحاتی کوششوں کو مضبوط بنایا۔ یہ ٹیم پاکستان کی کامیابی ہے، انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی اصلاحاتی پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل میں نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جنہوں نے پاکستان کی وابستگی اور تیز رفتاری کی تعریف کی۔ یہ بے مثال شناخت ہے۔

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے حوصلے اور اعتماد کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ ہمارے میکرو اکنامک اشاریے، کاروباری ماحول، اور اصلاحات بین الاقوامی سطح پر تسلیم ہو رہی ہیں۔ اگر ہم اس رفتار کو برقرار رکھیں تو پاکستان یقینی طور پر اپنی مشکلات سے نکل آئے گا۔

تقریب میں وفاقی وزرا برائے پاور، پٹرولیم اور پرائیویٹائزیشن کے مشیر بھی موجود تھے۔ بینکوں کے نمائندوں نے سی او سی پی پی اے، میزن بینک، اور حبیب بینک کی جانب سے مالیاتی شعبے کی طرف سے معاہدے کی رسمی منظوری دی۔

ٹاسک فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال نے آئی پی پیز کے ساتھ مشکل مگر کامیاب مذاکرات پر روشنی ڈالی، جبکہ پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسران نے اگلے مرحلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی پرائیویٹائزیشن اور لائن لاسز کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

حکومت پاکستان نے 18 بینکوں کے ایک کنسورشیم کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے کے سرکولر ڈیٹ بحران کو حل کرنے کے لیے 1.225 ٹریلین روپے کے سرکولر ڈیٹ فنانسنگ سہولت کو حتمی شکل دی ہے۔

سہولت کی کل خصوصیات میں کراچی انٹر بینک آفر ڈریٹ (کیبور) سے 0.9 فیصد کم شرح سود، چھ سالہ ادائیگی کی مدت، اورڈیبٹ سروس سرچارج (ڈی ایس ایس) کو ریونیو کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ چھ سال سے بھی کم عرصے میں قرض کی ادائیگی مکمل کر دے گا اور صارفین کو مہنگے لیٹ پیمنٹ سرچارجز کم کرنے سے 350 ارب روپے کی بچت فراہم کرے گا۔

کل پیکیج میں سے 659 ارب روپے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ باقی رقم آئی پی پیز اور گورنمنٹ پاور پروڈیوسرز (جی پی پیز) کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی تاکہ صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.