BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.51%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.74 Decreased By ▼ -0.40 (-0.42%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 305.50 Decreased By ▼ -0.60 (-0.2%)
HUBC 199.95 Decreased By ▼ -1.47 (-0.73%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.49 Decreased By ▼ -4.42 (-1.95%)
PRL 91.24 Decreased By ▼ -1.78 (-1.91%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.69 Decreased By ▼ -0.28 (-2.16%)
TRG 56.30 Decreased By ▼ -0.26 (-0.46%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

جرمنی نے جمعہ کے روز اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کو روکے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ہزاروں گھروں کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا جو فلسطینی علاقے کو تقسیم کر دے گا۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں ہزاروں نئے رہائشی یونٹس کی منظوری سے متعلق اسرائیلی حکومت کے اعلانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ای ون بستی کے منصوبے اور معالیہ ادومیم کی توسیع سے مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کی نقل و حرکت مزید محدود ہو جائے گی کیونکہ اس سے یہ علاقہ دو حصوں میں بٹ جائے گا اور مشرقی یروشلم سے کٹ جائے گا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹریچ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ طویل عرصے سے مؤخر اس بستی کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا، ان کے دفتر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی ریاست کے تصور کو دفن کر دے گا۔

سموٹریچ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی وزیر نے 3,401 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک موجودہ بستی اور مقبوضہ یروشلم کے درمیان واقع علاقے میں اسرائیلی آبادکاروں کے لیے بنائے جائیں گے۔

جرمنی متعدد بار اسرائیلی حکومت کو خبردار کر چکا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر روکے، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات دو ریاستی حل پر مذاکرات اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے اقدامات کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.