BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

خام تیل کی قیمتیں جمعہ کو معمولی اضافے سے ایک ہفتے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین امن معاہدے میں رکاوٹ ڈالی تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے جس سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

جاپان جو دنیا کے بڑے خام تیل درآمد کنندگان میں سے ایک ہے سے موصول ہونے والے مضبوط معاشی اعدادوشمار نے بھی مارکیٹ کے رجحان کو سہارا دیا۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 16 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 67.00 ڈالرفی بیرل پر جاپہنچے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز بھی 14 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 64.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

سب کی نظریں جمعہ کو امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی الاسکا میں ہونے والی ملاقات پر مرکوز ہیں، جہاں یوکرین میں جنگ بندی کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ روسی تیل کی سپلائی محدود کر کے عالمی منڈیوں کو سہارا دے رہا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ روس یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جمعہ کو جاری جاپانی حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں معیشت سالانہ بنیادوں پر 1.0 فیصد بڑھی، جو مارکیٹ کے اوسط اندازے 0.4 فیصد سے زیادہ ہے۔

مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں یہ اضافہ سہ ماہی بنیادوں پر 0.3 فیصد کے اضافے کے برابر ہے جو کہ 0.1 فیصد اضافے کے اوسط اندازے سے زیادہ ہے۔ مضبوط معاشی سرگرمی عام طور پر تیل کی کھپت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

تاہم امریکہ میں طویل عرصے تک بلند شرحِ سود برقرار رہنے کے خدشات نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کو محدود رکھا۔

توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار اور کمزور روزگار کے اعداد نے فیڈرل ریزرو کے بلند شرحِ سود کے امکانات کو تقویت دی، جو عام طور پر تیل کی کھپت پر منفی اثر ڈالنے والا عنصر ہے۔

Comments

Comments are closed.