BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اقوامِ متحدہ کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مارک کارنی نے کہا کہ زمینی حالات، خاص طور پر غزہ میں بھوک سے اموات، ثابت کرتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کا قیام خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانی بحران کو بڑھنے دینے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اصلاحات کے وعدے اور 2026 میں عام انتخابات کرانے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا ہے، جن میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

اس سے قبل فرانس اور برطانیہ نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے، بشرطیکہ ستمبر تک غزہ میں جنگ بند نہ ہو۔ یہ اعلانات ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب اسرائیل کے قریبی اتحادیوں میں انسانی بحران پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور امریکا نے مارک کارنی کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے اور جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے، اور بچوں سمیت درجنوں افراد بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، اگر امداد فوری طور پر نہ پہنچی تو قحط ناگزیر ہو جائے گا۔

اس جنگ میں اب تک غزہ میں 60,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کے حملوں میں 1,200 افراد مارے گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.