BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز اضافہ ہوا، جس کی وجہ امریکا کی تجارتی مذاکرات میں پیش رفت سے پیدا ہونے والی امیدیں اور امریکی خام تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی بنی۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے فیوچر 24 سینٹ یعنی 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 68.75 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے فیوچر 25 سینٹ یا 0.4 فیصد بڑھ کر فی بیرل 65.50 ڈالر تک پہنچ گئے۔

بدھ کو دونوں بینچ مارک قیمتوں میں معمولی ردوبدل ہوا کیونکہ منڈیاں امریکی اور یورپی یونین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ ٹیرف معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی کم کی گئی اور ٹوکیو کو نئی محصولات سے استثنیٰ دیا گیا، بدلے میں امریکا کو 550 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری اور قرضوں کا پیکج ملے گا۔

نسان سیکیورٹیز انویسٹمنٹ کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کِکواکا نے کہا کہ “خریداری کا رجحان اس امید کے باعث بڑھا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں پیش رفت سے بدترین صورتحال سے بچا جا سکے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات اور روس و یوکرین کے درمیان امن بات چیت میں غیر یقینی صورتحال قیمتوں میں مزید اضافے کو محدود کر رہی ہے، اور توقع ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں 60 سے 70 ڈالر کے درمیان محدود رہیں گی۔

ادھر امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 3.2 ملین بیرل کمی کے بعد 419 ملین بیرل پر آگئے، جو ماہرین کی 1.6 ملین بیرل کی کمی کی توقع سے کہیں زیادہ ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان بدھ کو استنبول میں امن مذاکرات ہوئے جن میں قیدیوں کے تبادلے پر بات ہوئی، تاہم جنگ بندی کے معاملات پر دونوں فریقوں میں اب بھی اختلافات باقی ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے بلیک سی پورٹس پر نئی ضوابط کے باعث غیر ملکی آئل ٹینکروں پر وقتی پابندی لگا دی گئی، جس سے برآمدات مؤثر طور پر رک گئیں۔

توانائی کے امریکی وزیر نے کہا کہ واشنگٹن روسی تیل پر مزید پابندیوں پر غور کر رہا ہے، جبکہ یورپی یونین نے روس کے خلاف 18واں پابندیوں کا پیکج منظور کیا ہے، جس میں روسی تیل کی قیمتوں کی حد مزید کم کر دی گئی۔

Comments

Comments are closed.