BR100 Decreased By (-0.11%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.25%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 59.18 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 27.49 Increased By ▲ 0.32 (1.18%)
BOP 35.43 Decreased By ▼ -1.03 (-2.83%)
CNERGY 12.99 Increased By ▲ 1.05 (8.79%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.20 (1.1%)
DGKC 219.00 Increased By ▲ 0.97 (0.44%)
FABL 100.46 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
FCCL 58.35 Increased By ▲ 0.99 (1.73%)
FFL 16.60 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 24.55 Decreased By ▼ -0.07 (-0.28%)
HBL 323.85 Decreased By ▼ -0.77 (-0.24%)
HUBC 226.89 Increased By ▲ 1.25 (0.55%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.83%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
LOTCHEM 27.09 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
MLCF 103.01 Increased By ▲ 0.94 (0.92%)
OGDC 320.75 Increased By ▲ 1.56 (0.49%)
PAEL 43.95 Increased By ▲ 0.07 (0.16%)
PIBTL 16.85 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 275.95 Increased By ▲ 1.11 (0.4%)
PPL 222.30 Increased By ▲ 0.75 (0.34%)
PRL 66.61 Increased By ▲ 2.86 (4.49%)
SNGP 104.40 Increased By ▲ 0.61 (0.59%)
SSGC 27.30 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.80 Increased By ▲ 0.18 (2.09%)
TPLP 15.51 Increased By ▲ 0.53 (3.54%)
TRG 62.40 Decreased By ▼ -0.89 (-1.41%)
UNITY 11.98 Increased By ▲ 0.47 (4.08%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.04 (3.25%)
مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجوہات دنیا کے بڑے تیل...
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجوہات دنیا کے بڑے تیل درآمد کنندہ ممالک سے توقع سے بہتر معاشی اعداد و شمار اور تجارتی کشیدگی میں کمی کے اشارے قرار دیے جا رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.39 فیصد اضافے سے 68.79 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز 31 سینٹ یا 0.47 فیصد اضافے سے 66.69 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیا گیا۔

دونوں بینچ مارک تیل قیمتیں گزشتہ سیشن میں 0.2 فیصد سے زیادہ گرگئی تھیں۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 3.9 ملین بیرل کم ہوکر 422.2 ملین بیرل رہ گئے، جو کہ 552,000 بیرل کی متوقع کمی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ کمی ریفائنری کی زیادہ سرگرمی، محدود رسد اور طلب میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

ریفائننگ شعبے سے وابستہ سازگار منافع کی صورتحال سے کچھ حد تک قیمتوں کو سہارا مل رہا ہے۔

اسٹراٹاس ایڈوائزرز کے صدر جان پیسی نے کہا کہ تمام خطوں میں پروڈکٹ اسپریڈز (ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں میں فرق) نسبتاً وسیع ہیں۔

تاہم پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنے کا باعث بنا۔ بدھ کو جاری کردہ امریکی مرکزی بینک کی تازہ ترین اقتصادی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

چین کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ دوسری سہ ماہی میں معاشی نمو سست ہوئی تاہم اتنی نہیں جتنی پہلے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس کی ایک وجہ امریکی محصولات سے بچنے کے لیے قبل از وقت درآمدات بھی بنی جس سے دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ ملک کی معیشت سے متعلق خدشات میں کچھ کمی آئی ہے۔

Comments

Comments are closed.