BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے ساتھ ملاقات میں مشاورتی پالیسی فریم ورک کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کے روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات ہوئی، جس کی قیادت کونسل کے سبکدوش ہونے والے سی ای او احسان ملک اور نئے سی ای او جاوید قریشی نے کی۔ ملاقات وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوئی۔

وزیر خزانہ نے پی بی سی میں قیادت کی منتقلی کا خیرمقدم کیا اور نئے آنے والے وفد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کاروباری برادری کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع اور مسلسل مشاورت کے عمل کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کی توثیق کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کے تعمیری کردار کو سراہا، خاص طور پر اس کی پالیسی تجاویز، تحقیقی کام اور مختلف شعبہ جات سے متعلق ڈیٹا کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شواہد پر مبنی پالیسی سازی نہایت اہم ہے۔

وزیر خزانہ نے وفد کو آگاہ کیا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ار) سے وزارتِ خزانہ منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ ٹیکس پالیسی کی تشکیل کو ادارہ جاتی بنیادوں پر منظم کیا جا سکے اور پی بی سی جیسے فورمز کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

سینیٹر اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کاروباری و صنعتی طبقے کی رائے اور تجاویز کو بے حد اہمیت دیتی ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز اس سال معمول سے پہلے کیا گیا، تاکہ مشاورت، غور و فکر، اور ایوانِ صنعت و تجارت، ٹریڈ باڈیز اور بزنس فورمز سے موصول ہونے والی سفارشات کو بجٹ سازی کے عمل میں مؤثر طریقے سے شامل کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.