BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر ایران اپنی جوہری پروگرام پر مذاکرات سے انکار کرے تو ایرانی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں، لیکن وائٹ ہاؤس نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی صدر ”ابھی بھی“ سفارت کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

امریکا کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز پر کہا کہ اگر ایرانی حکومت پرامن سفارتی حل پر آمادہ نہیں ہوتی، جس میں صدر اب بھی دلچسپی رکھتے اور مصروف ہیں، تو ایرانی عوام کو چاہیے کہ اس انتہائی ظالم حکومت کی طاقت چھین لیں جو دہائیوں سے انہیں دبائے ہوئے ہے۔

امریکی بمباروں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایران کے انتہائی محفوظ اور خفیہ جوہری افزودگی مراکز پر حملے کیے، اسرائیل کی عسکری مہم میں شامل ہو کر ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے بار ہا اصرار کیا ہے کہ امریکہ کا مقصد ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں ہے لیکن ٹرمپ نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس پیغام سے انحراف کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟؟؟

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ خطرناک بمباری کی مہم مکمل کامیابی تھی، اور ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا ہے کہ ان مقامات کو ”زبردست نقصان پہنچایا گیا ہے“۔ تاہم ایران کے جوہری پروگرام کو کتنا نقصان پہنچا ہے، اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔

اسرائیل، امریکہ اور دیگر مغربی طاقتیں ایران پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ تہران نے ہمیشہ اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا پروگرام صرف شہری بجلی کے لیے ہے۔

Comments

Comments are closed.