✕
دنیا

ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پُراعتماد انداز میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، تاہم اس کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہ کرنے کی ضمانت ضروری ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے قبل جمعے کے روز کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا۔

ٹرمپ نے امریکی ریاست کنساس سٹی کے ریڈیو اسٹیشن کے سی ایم او کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ ہمیں اس بات کی ضمانت درکار ہے کہ جوہری ہتھیار کبھی نہیں بنائے جائیں گے۔‘‘

ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔