✕
دنیا

برطانیہ کے امریکی زیرِ استعمال فضائی اڈے پر بڑا واقعہ، متعدد افراد گرفتار

  • فوجی بم ڈسپوزل ماہرین متعدد گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ جنوب مغربی انگلینڈ میں امریکی فضائی اڈے کے قریب بڑے واقعے کے بعد دھماکا خیز مواد سے متعلق جرائم کے شبے میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ فوجی بم ڈسپوزل ماہرین متعدد گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ مسلح پولیس نے آر اے ایف فیئر فورڈ کے مرکزی دروازے تک رسائی روک دی، جبکہ قریبی گاؤں کے رہائشیوں کو ایک تفریحی مرکز منتقل کیا گیا۔

گلوسٹر شائر پولیس نے کہا کہ ویلفورڈ کے علاقے میں کئی مکانات خالی کرائے گئے، جس کے بعد بڑے واقعے کا اعلان کیا گیا۔ یہ کارروائی دھماکا خیز مواد سے متعلق قانون کے تحت جرائم کے شبے میں کئی افراد کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئی۔

پولیس کے مطابق فوج کی خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم متعدد گاڑیوں کا معائنہ کر رہی ہے اور حالات اب قابو میں ہے۔ امریکی فضائیہ نے کہا کہ وہ اپنے اہلکاروں اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات جاری رکھے گی۔