دنیا
امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے، مشیر ایرانی رہبر اعلی
- تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے، یحییٰ رحیم صفوی
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ایک مشیر نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو تہران مشرق وسطیٰ کی جنگ کو بحر ہند تک پھیلا سکتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ چونکہ تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے، اس لیے مزید جنگ کی صورت میں محاذ کے مزید پھیلنے اور بحر ہند بلکہ اس سے آگے تک پہنچنے کا امکان ہے۔