✕
دنیا

ایپل کے ٹم کک نے آسٹریلیا کی سوشل میڈیا پابندیوں کو عالمی معیار کا قرار دیا، وزیراعظم

  • آسٹریلیا نے رواں ماہ آن لائن تحفظ بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ایپل کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک نے آسٹریلیا کی سوشل میڈیا سے متعلق نئی پابندیوں کو عالمی سطح پر مثالی قرار دیا ہے۔

انتھونی البانیز نے اتوار کو کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈکوارٹرز ایپل پارک میں ٹم کک سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایپل چیئرمین نے آسٹریلیا کی جانب سے سوشل میڈیا کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو عالمی معیار قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا نے رواں ماہ آن لائن تحفظ بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین کو اپنی فیڈ میں دکھائی جانے والی مواد کا انتخاب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ آسٹریلیا دسمبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

ٹم کک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انتھونی البانیز کے ساتھ ملاقات اور بچوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کی تصدیق کی۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے عالمی فریم ورک کی ضرورت ہے تاکہ انسانوں کا اس ٹیکنالوجی پر کنٹرول برقرار رہے۔