✕
دنیا

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ نے ہفتے کو ایک شخص کو...
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

ایرانی عدلیہ نے ہفتے کو ایک شخص کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی جس پر اسرائیلی انٹیلی جنس کو ایرانی میزائل تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔

ایرانی عدالتی حکام نے کہا کہ وسطی ایران کے صوبہ اصفہان میں میزائل تنصیبات سے متعلق معلومات موساد کو فراہم کرنے والے حسین پدران کو سزائے موت دے دی گئی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کب گرفتار کیا گیا یا اس کے خلاف مقدمہ کب چلایا گیا۔