مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
- چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کے اضافے سے 7069 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4,396 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کے اضافے سے 7069 روپے ہوگئی۔