دنیا
روس کا ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے مالدووا سے متصل سرحدی گزرگاہ پر حملہ
- مالدووا کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یوکرین کی اسٹیٹ بارڈر گارڈ سروس نے جمعہ کو بتایا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی ڈرونز نے رات گئے مالدووا کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کو نقصان پہنچایا۔
سروس نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ تباکی چیک پوائنٹ سے مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور ٹریفک کو دیگر سرحدی گزرگاہوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
سروس نے مزید کہا کہ مالدووا کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔