دنیا
یوکرین نے روس کو بحیرۂ اسود میں شہری اہداف پر جنگ بندی کی پیشکش کردی، ذرائع
- یوکرین کو اپنی پیشکش پر تاحال روس کے جواب کا انتظار ہے
یوکرین نے ایک تیسرے فریق کے ذریعے روس کو بحیرۂ اسود میں شہری اہداف پر حملے روکنے کی پیشکش کی ہے، یہ انکشاف اس معاملے سے باخبر ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
ذریعے نے مزید بتایا کہ یوکرین کو اپنی پیشکش پر روس کے جواب کا تاحال انتظار ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے کہ مصروف بحیرۂ اسود میں اناج کی ترسیل اور بنیادی ڈھانچے پر حملے رواں سال عالمی سطح پر غذائی اشیا کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔