پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ورلڈ اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شرکت کیلئے چین روانہ

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات بھی طے
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی روانہ ہو گئے ۔

وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں ایک بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اسحاق ڈار ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے اور بین الاقوامی سطح پرمصنوعی ذہانت کے شعبے میں جامع ،تعاون اوربہترنظم ونسق کو فروغ دینے کیلئے متعدد رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیراعظم 17 جولائی کو عالمی اے آئی گورننس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے جبکہ وہ دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جس میں گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور ترقیاتی ضروریات پر خصوصی زور دیا جائے گا۔