دنیا

امریکی حملوں سے آبنائے ہرمز کی بحالی کا عمل متاثر، ایران

  • انقلابی گارڈز نے مزید کہا کہ ایران کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت کی گنجائش گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 50 فیصد تک بحال ہو چکی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی انقلابی گارڈز بحریہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کا رخ موڑنے میں امریکی مداخلت کے باعث اس اہم بحری گزرگاہ کو بتدریج دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے ان ممالک کے مفادات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اس راستے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انقلابی گارڈز نے مزید کہا کہ ایران کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت کی گنجائش گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 50 فیصد تک بحال ہو چکی ہے۔ تاہم گنجائش میں مزید اضافہ صرف اُن بحری جہازوں کے لیے کیا جا رہا ہے جنہیں ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستوں پر سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مزید مداخلت کی تو اسے ”فیصلہ کن اور سخت جواب“ دیا جائے گا۔