دنیا
ایران نے اردن کے ازرق فوجی اڈے پر 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے
- اردن کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے داغے گئے آٹھ میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے
ایران کے انقلابی گارڈز نے سرکاری ذرائع ابلاغ پر نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے جمعرات کو اردن کے ازرق فوجی اڈے پر 10 بیلسٹک میزائل داغے۔
اس سے قبل اردن نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعے بتایا تھا کہ اس نے ایران سے داغے گئے آٹھ میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے، جبکہ اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انقلابی گارڈز نے خبردار کیا کہ اگر امریکی جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔