دنیا

یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے کالوگا ریجن کی صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی

  • گورنر ولادیسلاو شاپشا نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شائع اپ ڈیٹ

روس کے جنوب مغرب میں واقع کالوگا ریجن میں یوکرین کے چھ ڈرونز کے حملے کے نتیجے میں منگل کی شب ایک صنعتی ادارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی تصدیق علاقائی گورنر نے کی ہے۔

گورنر ولادیسلاو شاپشا نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والا صنعتی ادارہ کون سا تھا۔