دنیا

ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر سخت وارننگ

  • آبنائے ہرمز میں کسی بھی کارروائی پر فوری اور منہ توڑ جواب ملے گا، تہران کا واشنگٹن کو پیغام
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 06:32pm

ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی مداخلت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے مزید کہا کہ اس بحری گزرگاہ پر امریکی فضائی اثاثوں (طیاروں اور ڈرونز) کی مسلسل موجودگی علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ایرانی مسلح افواج کی کارروائیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے والے ”خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر“ کا کہنا ہے کہ تمام تیل بردار اور تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزررگاہ کے لیے تہران کے متعین کردہ راستوں پر چلنا لازمی ہے۔ ہیڈ کوارٹر نے واضح کیا کہ طے شدہ راستوں سے انحراف یا جہاز رانی کے پروٹوکولز (قوانین) کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔