دنیا

مذاکرات ترجیح، مگر جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، ایرانی چیف مذاکرات کار

  • یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے وفود کی دوحہ میں الگ الگ مذاکراتی نشستیں ہونے والی ہیں۔
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 09:14am

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح دے رہا ہے، تاہم وہ جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

ریاستی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہم مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے وفود کی دوحہ میں الگ الگ مذاکراتی نشستیں ہونے والی ہیں۔