پاکستان

پاکستان پائیدار علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

  • عباس عراقچی کا ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی اپنے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر
شائع June 27, 2026 اپ ڈیٹ June 27, 2026 01:31pm

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کو خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ نے آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

سید عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی اپنے وطن محفوظ اور ہموار واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔