دنیا

ایران، امریکہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز

  • ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کررہے ہیں
شائع June 22, 2026 اپ ڈیٹ June 22, 2026 01:39pm

ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور متعلقہ تکنیکی ورکنگ گروپس کی تشکیل پر تکنیکی بات چیت پیر کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی۔

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کررہے ہیں اور اس میں سیاسی، اقتصادی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔

ان مذاکرات میں ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں جبکہ محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کی مرکزی مذاکراتی ٹیم تہران واپس آچکی ہے۔