کاروبار اور معیشت

عالمی غیر یقینی اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

  • چیلنجز کے باوجود مسلسل پالیسی ڈسپلن اور ساختی اصلاحات سے معاشی لچک اور مسابقت کو تقویت ملنے کی توقع
شائع June 12, 2026 اپ ڈیٹ June 12, 2026 12:10pm

اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان میں مہنگائی کو متاثر کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔

اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال، بالخصوص جاری تنازعات اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مہنگائی اور میکرو اکنامک حالات کو متاثر کر سکتے ہیں جس کے لیے مسلسل پالیسی نگرانی کی ضرورت ہے۔

مالی سال 2026 کے بیشتر حصے میں مہنگائی قابو میں رہی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے جڑی عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مارچ 2026 میں ہیڈ لائن افراطِ زر (مہنگائی) کو 7.3 فیصد تک پہنچا دیا۔

اس کے جواب میں اسٹیٹ بینک نے اپریل 2026 کے دوران شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے اسے 11.5 فیصد کردیا۔

ان چیلنجز کے باوجود مسلسل پالیسی ڈسپلن اور ساختی اصلاحات سے معاشی لچک اور مسابقت کو تقویت ملنے کی توقع ہے جو درمیانی مدت میں پائیدار اور ہمہ جہت معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026