مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • فی تولہ سونا 8600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7,373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار30 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 4,600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہو کر 7,894 روپے پر آگئی۔