کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4525 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 4525 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کی کمی سے 8034 روپے ہوگئی۔