مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 15ہزار 500 روپے کی بڑی کمی

  • ایک تولہ سونا 476,862 روپے اور دس گرام 408,832 روپے کی سطح پرآگیا، فی تولہ چاندی بھی 972 روپے سستی
شائع اپ ڈیٹ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بڑی کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 15,500 روپے کی نمایاں گراوٹ کے بعد 476,862 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,289 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 408,832 روپے پر فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا معمولی اضافہ ہوا تھا اور یہ 492,362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا اور فی اونس قیمت 155 ڈالر گر کر 4,545 ڈالر (بشمول 20 ڈالر پریمیم) کی سطح پر آ گئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی اور چاندی فی تولہ 972 روپے سستی ہو کر 8,232 روپے پر آ گئی۔