پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات کے دوران موجود، وزیراعظم آفس
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر وزیراعظم شہباز شریف سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

وزیراعظم آفس نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ”ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔“